ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ممتا بنرجی خود کو”پی ایم ان ویٹنگ“کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں:بی جے پی

ممتا بنرجی خود کو”پی ایم ان ویٹنگ“کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں:بی جے پی

Mon, 19 Dec 2016 22:07:06  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجیورگیی نے نوٹ بندی کو لے کر ممتا بنرجی کے احتجاج کو خود کو پی ایم ان ویٹنگ کے طور پر پیش کرنے کی مایوسی بھری کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نریندر مودی کے سامنے کہیں نہیں ٹھہرتی ہے۔وجیورگیی نے کہاکہ ممتابنرجی پی ایم ان ویٹنگ بننے کی جلدی میں ہیں۔اگروہ اتنی مایوس نہیں ہوتیں تووہ فوجی بغاوت اورہوائی جہاز کی پروازسے منسلک باتیں نہیں گڑھتیں۔انہیں اس بات کی فکرنہیں ہے کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں اوراس کے کیانتائج ہوں گے۔بی جے پی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ترنمول کانگریس نوٹ بندی کے معاملے پرغلط ہونے کی بات کہہ رہی ہے کیونکہ مغربی بنگال میں جعلی نوٹوں کا ریکیٹ چلانے والے لوگ اس سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اوران کی پارٹی مودی کے متبادل کے طور پر کہیں بھی نہیں ٹھہرتی۔ہم ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کو قومی سطح پرایک اپوزیشن کے طورپربھی نہیں دیکھتے۔ملک کے 95فیصد لوگ نوٹ بندی کی حمایت کر رہے ہیں۔


Share: